اندھے قتل کا ڈراپ سین ملزم بھائی اور دوست نکلے

اندھے قتل کا ڈراپ سین ملزم بھائی اور دوست نکلے

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر)نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، ملزم بھائی اور اس کا دوست نکلے، دونوں حراست میں لے لئے گئے۔

مقتول عمرفاروق کے بھائی علی شیر اوراسکے دوست علی رضاکوحراست میں لے کرپوچھ گچھ کی گئی تو علی شیرنے اعتراف جرم کر لیا۔پولیس کے مطابق علی شیر کو شبہ تھا کہ مقتول نے اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں جس نے اپنے دوست علی رضا کو 30 ہزار روپے دے کر اسے قتل کرایا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں