نارنگ منڈی: سوئی گیس کے چولہوں سے پانی کا اخراج
نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)چار روز سے شہرکی سوئی گیس بند ہے، چولہاچلانے پر گیس کی جگہ پانی آنے لگا۔
گیس کی بندش پر شہری شدید پریشانی ہیں،ان کا کہنا تھا بازار کے مہنگے اور مضرصحت کھانے کھاکھاکر تنگ آچکے ہیں، باربار نوٹس کے باوجود سوئی گیس کامسئلہ حل نہیں کرایاجارہا، مہنگی ایل پی جی سے گزارا ممکن نہیں۔