پاک فوج کے حق میں علامہ اقبال ٹاؤن میں ریلی

پاک فوج کے حق میں  علامہ اقبال ٹاؤن میں ریلی

لاہور(سپیشل رپورٹر)سیاسی و سماجی شخصیت سردار حُر بخاری کی قیادت میں حلقہ این اے 128میں پاک فوج کے حق میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے، اس موقع پر شہدا کیلئے شمعیں بھی روشن کی گئیں ۔ سیاسی و سماجی شخصیت سردار حُر بخاری کی قیادت میں پاک فوج کے حق میں حلقہ این اے 128میں نظام بلاک علامہ اقبال ٹاؤن سے ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی نظام بلاک علامہ اقبال ٹاؤن پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں