مسیحی برادری کے وفد کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ
لاہور (سٹی رپورٹر) پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مسیحی برادری کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا ہے۔
چرچ آف پاکستان لاہور کے وفد نے تباہ حال جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔جناح ہاؤس آمد پر چرچ آف پاکستان لاہور کے وفد نے تباہ حال جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور گلدستے پیش کئے ،مسیحی برادری کے ارکان نے کہا کہ جناح ہاؤس کی تباہی دیکھ کر آج دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔اس موقع پر ایک1991اور 1996 میں سیاچن کے محاذ پر پاکستان کا وفاع کرنے والے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک غازی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ملک و قوم کی خاطر جنگ لڑی اب یہ سب دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔