ہلال احمر کے عالمی دن پر جناح ہاؤس تک آگاہی واک
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ہلالِ احمر کے عالمی دِن کی مناسبت سے لاہور میں میگا یوتھ اجتماع اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
ہلالِ احمرکے رضاکار، مختلف سکولوں، کالجوں کے طلبہ و طالبات اور مختلف مکاتب فکر کی شخصیات شریک ہوئیں۔ آگاہی واک ایوب سپورٹس کمپلیکس سے لے کرجناح ہاؤس تک ہوئی۔اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی کی بیداری اور مثبت رویوں کے فروغ،بانی ہلال احمر پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری نے کہا جناح ہاؤس پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے ، شہدا کی یادگاروں کی بے توقیری اور بے حرمتی ناقابل برداشت ہے ،ہلالِ احمر پاکستان مثبت سوچ اور عملی اقدامات کے فروغ کا ضامن ہے ۔