واسا : 6ارب 54کروڑ خسارے کا بجٹ پیش کیا جائیگا

واسا : 6ارب 54کروڑ خسارے کا بجٹ پیش کیا جائیگا

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)واسا بجٹ کی تیاری میں تذبذب کا شکار ہے،واسا نے مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں محصولات کا تخمینہ تو لگا لیا مگر اخراجات محصولات کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

واسا حکام مالی سال 2023-24 میں 6 ارب 54 کروڑ 55 لاکھ روپے خسارے کا بجٹ پیش کرینگے ۔واسا نے آئندہ مالی سال میں محصولات کی مد میں 10 ارب 64کروڑ 34 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا، نادہندگان سے 90 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ریکوری ،ایکوافائر چارجز کی مد میں 93 کروڑ روپے کے محصولات ،نئے کنکشن ، نادہندگان سے ریکوری کی مد میں 4 ارب 43 کروڑ روپے محصولات کا تخمینہ لگایا گیا۔ سیوریج چارجز کی مد میں 2 ارب 81 کروڑ روپے محصولات کا تخمینہ لگایا گیا۔آئندہ مالی سال واسا انتظامیہ پنجاب حکومت کو کثیر رقم سبسڈی کی مد میں جاری کرنے کی استدعا کرے گی۔ واسا حکام بلوں کی مد میں2ارب 20 کروڑ،مون سون کے لئے 50 کروڑ 57 لاکھ روپے کے فنڈز دینے کی بھی استدعا کرینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں