100 سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ لگ سکے

 100 سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ لگ سکے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور کے 100 سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کا منصوبہ درد سر بن گیا، دو سال بعد بھی منصوبہ شروع نہ ہوا۔ قیمتیں دو گنا بڑھ گئیں۔

 تفصیل کے مطابق دو سال بعد بھی شہر کے 100 سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب نہ ہوسکے ۔2 سال میں قیمتوں میں دو گنا تک اضافہ ہوگیا۔فی سکول فلٹریشن پلانٹ کے لئے 5لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے ۔ایجوکیشن اتھارٹی حکام کی مبینہ سستی سے منصوبہ التوا کا شکار ہے ۔دو سال بعد ایجوکیشن اتھارٹی نے منصوبہ واسا کو دینے کا فیصلہ کرلیا ،اب واسا فلٹریشن پلانٹس لگائے گا ۔ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مطلوبہ معیار کے مطابق وینڈرز نہیں ملے ،اب واسا کو پلانٹس لگانے کے لئے کہا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں