تنصیبات پر حملہ کرنے والا قومی مجرم ہے :ملک محمداحمدخاں
کھڈیاں خاص (نمائندہ دنیا) وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ امریکی ڈرامہ، فائرنگ دھوکہ۔۔۔
تنصیبات پر حملہ کرنے والا قومی مجرم ہے ،فوج ہم سے ہے ،ہم فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے سے اسلامی دنیا سمیت دنیا بھر میں ہمارا سر فخر سے بلند ہوا۔ گزشتہ رات پاکستان مسلم ن سٹی کھڈیاں کے زیر اہتمام سٹی کھڈیاں کے صدر رانا محمد ارشاد خاں کے ڈیرے پر پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے کے 25سال مکمل ہونے پر ایک پرتقریب کا اہتمام کیا گیا۔،جس میں مشیر دفاع وزیر اعظم ملک محمد احمد خاں ،ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں ،ممبر پنجاب بار کونسل ملک ریاض احمد خاں بطور خاص شریک ہوئے ، اس موقع پر ملک محمد احمد خاں کا کہنا تھا کہ 28 مئی کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔