ڈی جی ایکسائزکا نادہندہ گاڑیوں کیخلاف لگائے گئے ناکے کا اچانک دورہ

ڈی جی ایکسائزکا نادہندہ گاڑیوں  کیخلاف لگائے گئے ناکے کا اچانک دورہ

لاہور (نمائندہ دنیا) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول محمد علی نے گزشتہ روز ڈی ایچ اے کے وطین چوک پر ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف لگائے گئے ناکے کا اچانک دورہ کیا۔ ناکے پر محکمہ ایکسائز کا تمام عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا ۔۔

جس پر ڈی جی نے ان کی فرض شناسی کو سراہا۔انہوں نے کہا رواں مالی سال کے اختتام یعنی 30 جون تک ریکوری مہم سست نہ ہونے دی جائے ۔ڈی جی نے شہریوں کی شکایات بھی سنیں اور موقع پر احکامات جاری کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں