لیسکو ریجن میں سنگل ، تھری فیز بجلی میٹر کی شدید کمی

لیسکو ریجن میں سنگل ، تھری فیز بجلی میٹر کی شدید کمی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو ریجن میں سنگل اور تھری فیز بجلی میٹرز نایاب ہوگئے ، لیسکو کو سنگل اور تھری فیز میٹرز کی شدید کمی کا سامنا،میٹرز نہ ہونے کے باعث سینکڑوں نیو کنکشنز التوا کا شکار،متعدد خراب میٹرز بھی تبدیل نہ ہوسکے۔۔۔

لیسکو انتظامیہ کا ایک ماہ میں نیو کنکشن لگانے کا دعویٰ بھی زبانی جمع خرچ ثابت ہوا ،متعدد صارفین کے کنکشنز دو ماہ سے بھی زائد عرصہ سے التوا کا شکار ہیں،میٹرز کی قلت کے باعث صارفین کے ساتھ فیلڈ افسران بھی پریشان سنگل فیز ایک میٹر کے لیے بھی سٹور میں چیف انجینئر کی کال کرانا پڑتی ہے ،فیلڈ افسران کا کہنا ہے کہ میٹرز مل نہیں رہے ،صارفین دفاتر میں آکر غصہ نکالتے ہیں،میٹرز نہ ہونے کی وجہ سے خراب میٹرز بھی تبدیل نہیں ہو پارہے ،سینکڑوں میٹرز کی ضرورت ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں