پی ہوٹا کو مزید فعال بنایا جائے گا:وزیر صحت

پی ہوٹا کو مزید فعال بنایا جائے گا:وزیر صحت

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے نئے ڈی جی کی تعیناتی کیلئے کمیٹی کی تجاویز کا جائزہ لیا۔

نگران صوبائی وزیرنے کہا کہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے نئے ڈی جی کیلئے آج کمیٹی اپنی حتمی سفارشات مرتب کر لے گی۔ انسانی اعضاکی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکے خلاف ایکشن کیلئے ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کے ساتھ مزیدکوآرڈینیشن مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ پنجاب بھرمیں انسانی اعضاکی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکے خلاف بلا امتیازکارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں