شاہدرہ پراجیکٹ کے لئے میٹرو بس کا جنگلہ مسمار

 شاہدرہ پراجیکٹ کے لئے میٹرو بس کا جنگلہ مسمار

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے شاہدرہ پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تعمیراتی کام تیز کر دیا۔

پنجاب حکومت نے شاہدرہ ملٹی لیول گریڈ سیپریشن کے ریوائزڈ ڈیزائن کی ہر فورم سے منظوری دے دی،محکمہ ہائوسنگ نے شاہدرہ پراجیکٹ کی ایڈمنسٹریٹو اپروول جاری کر دی جس کے بعد اب پائلنگ کا عمل جاری ہے ،ایل ڈی اے نے شاہدرہ پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے میٹرو بس کی اراضی ایکوائر کر لی، میٹرو بس شاہدرہ سٹیشن اور یارڈ کی اراضی پر پائلنگ کا آغاز کر دیا گیا، ایل ڈی اے نے شاہدرہ پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے میٹرو بس کا جنگلہ توڑ دیا، میٹرو بس کے شاہدرہ سٹیشن پر کھدائی کے بعد مٹی کے پہاڑ بن گئے . میٹرو بس کی 2013 میں تعمیر کے بعد پہلی بار سرکاری محکمے کی جانب سے جنگلے کی مسماری کی گئی ہے ، شاہدرہ سے میٹرو بس کو ٹرن لینے کے لیے نیا راستہ بنا دیا گیا، میٹرو بس کے شاہدرہ بس سٹاپ سے چھ سو میٹر تک جنگلہ توڑا جائے گا، شاہدرہ میٹرو بس یارڈ کی ری ڈیزائننگ کے لیے کام شروع کر دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں