بجلی نظام میں بہتری کیلئے 18نئے فیڈرز سسٹم میں شامل

بجلی نظام میں بہتری کیلئے 18نئے فیڈرز سسٹم میں شامل

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لئے 18نئے فیڈرز سسٹم میں شامل کردیئے گئے۔

لیسکو میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لئے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی سربراہی میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے ۔سسٹم کو درپیش اوور لوڈنگ، بریک ڈاؤن اورلو وولٹیج کی شکایات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سسٹم کومضبوط اور مستحکم رکھنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر نئے گرڈسٹیشنز کی تعمیر، اپ گریڈیشن اور زیادہ استعداد کاررکھنے والے پاور ٹرانسفارمرز کو سسٹم میں شامل کرنے کے علاوہ نئے فیڈرز کاآغاز بھی کیا جا رہا ہے ،اسی سلسلے میں 18نئے فیڈرزکو سسٹم میں شامل کیا گیا ہے ۔چیف انجینئر او اینڈ ایم طاہر میو کے مطابق نئے انرجائز ہونے والے 18فیڈرز میں سکول روڈ، مدھے شاہ، سرائچ، حیدر علی، گرین کیپ، اللہ ھو، مٹہ، ظفرکے ، لاثانی، عظمت پارک، سیالکوٹ روڈ، خالد پارک، شامکے بھٹیاں، بخشو، چانٹ، ایم ایس ٹی، جنڈیالہ روڈ اور ماہمو گجر فیڈرز شامل ہیں۔ان فیڈرز کے انرجائز ہونے سے سسٹم کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں