ٹرشری ڈرینز کی ڈی سلٹنگ مکمل کرنے کی ہدایت

ٹرشری ڈرینز کی ڈی سلٹنگ مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) عیدالاضحیٰ سے قبل ٹاؤن وائز خصوصی زیرو ویسٹ مہم کا آغاز کر دیا۔

ایل ڈبلیو ایم سی نے 9 ٹائون میں خصوصی زیرو ویسٹ مہم کا پلان جاری کر دیا،یکم جون سے 10 جون تک 9 ٹائونز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ کیا جائے گا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ پہلے دو روز میں گلبرگ ٹائون اور داتا گنج بخش ٹائون میں خصوصی زیرو ویسٹ آپریشن مکمل کیا جائے گا۔خصوصی صفائی مہم کے دوران ہر ٹاؤن میں کوڑے کے پوائنٹس، اوپن پلاٹس کی کلیئرنس کو یقینی بنایا جائے گا۔مویشی منڈیوں کیلئے نشاندہی کردہ جگہوں اور منڈیوں کے راستوں کو زیرو ویسٹ کیا جائے گا۔ زیرو ویسٹ مہم کے دوران 9 ٹائونز میں موجود ٹرشری ڈرینز کی ڈی سلٹنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اہم شاہراہوں کے ساتھ ساتھ یو سی لیول پر بھی صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ۔ایس و پیز کے مطابق روڈ ڈیوائیڈرز اور چوکوں چوراہوں پر واشنگ ایکٹیویٹی مکمل کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں