واسا میں مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) واسا میں مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
مالی سال 2022-23 میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر آڈیٹر جنرل کے اعتراضات سامنے آگئے ، آڈیٹر جنرل نے واسا کے غیر مطمئن جواب پر کیس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ارسال کر دیا، رپورٹ کے مطابق مالی میں شعبہ پی اینڈ ایس نے نیلامی نہ کرکے خزانے کو پانچ کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا، شعبہ پی اینڈ ایس نے سوڈیم خریدنے کے لیے 41 لاکھ 99 ہزار روپے کی خلاف ضابطہ ادائیگی کی، مالی سال میں شٹرنگ کی مد میں ہونے والی ادائیگیوں میں ٹھیکیدار کو نوازا گیا، شٹرنگ کی مد میں ڈی سی ون نے خلاف قانون 52 لاکھ 94 ہزار روپے کی زائد ادائیگیاں کی گئیں، مالی سال میں گنج بخش ٹاؤن نے 72 لاکھ 90 ہزار روپے کی خلاف قانون ادائیگی کی، راوی ٹاؤن کی جانب سے کی جانے والی ادائیگیوں میں 21 لاکھ 92 ہزار روپے کی وضاحت نہ دے گئی۔