9ماڈل شاہراہیں :تجاوزات پر 125املاک کو نوٹسز جاری

9ماڈل شاہراہیں :تجاوزات پر 125املاک کو نوٹسز جاری

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر کی 9 ماڈل شاہراہوں پر قوانین پر عملدرآمد کرانے کی خصوصی مہم جاری،ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ زون ٹو نے 125 سے زائد املاک کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

ملتان روڈ، علامہ اقبال ٹاؤن، مین بلیوارڈ اقبال ٹاؤن کے اطراف قائم کمرشل املاک، دفاتر و سکولوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ۔ اب تک 12 کمرشل عمارتوں/دفاتر نے روف ٹاپ گارڈننگ اور سولر سسٹم نصب کر لیے گئے ہیں،تاہم 20 سے زائد سکولوں اور 37 کمرشل املاک کو غیر قانونی لینڈ یوز پر نوٹسز جاری کیے گئے ، ماڈل شاہراہ پر قائم املاک کے مالکان و انتظامیہ کو روف ٹاپ گارڈننگ، سولرپینل کی تنصیب، شجرکاری و دیگر ماحول دوست اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں، ان املاک کو پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی، پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنانے پر نوٹس جاری کیے گئے ، مقررہ مدت میں نوٹس پر عمل نہ کرنے پر قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں