ریلوے :کچن پورشن میں استعمال ہونے والا سلنڈر اوگرا سے ان سرٹیفائیڈ نکلا
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے رباب ملک نے لاہور سے راولپنڈی جانے والی سبک خرام ریل کار کا کچن پورشن چیک کیا۔
کچن پورشن کی تفصیلی انسپیکشن کے دوران کچن پورشن میں استعمال ہونے والا سلنڈر اوگرا سے ان سرٹیفائیڈ نکلا جس کو قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ سبک خرام کے ڈائننگ کار منیجر کو 13 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔