ہاؤسنگ سکیموں پر ایل ڈی ا ے کو نظرثانی سے روک دیاگیا

ہاؤسنگ سکیموں پر ایل ڈی ا ے کو نظرثانی سے روک دیاگیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ کی منظور کردہ ہاوسنگ سکیموں پر ایل ڈی اے کو نظر ثانی کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی،وکیل نے عدالت کو بتایاکہ ایل ڈی اے نے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کونوٹسز بھجوارکھے ہیں،بہت ساری سکیموں نے لوکل گورنمنٹ سے منظوری لی مگرتوسیعی بلاکس منظور نہیں کرائے ۔ بحریہ ٹاؤن لاہور کے تین بلاکس کی منظوری نہیں لی گئی۔جس پر عدالت نے کہاکہ ان تینوں بلاکس کو جاکرگرادیں، عدالت نے لوکل گورنمنٹ سے نامنظورشدہ ہاؤسنگ سکیموں کی ایل ڈی اے سے منظوری لازم قرار دے دی،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایل ڈی اے اور لوکل گورنمنٹ باہمی طور پر مل کر زمینوں کے ٹرانسفر کے اقدامات کرے ۔مستقبل میں ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری موجودہ ایل ڈی اے اتھارٹی ہی دے گی۔عدالت نے واضع کیاکہ ایل ڈی اے جب بھی قوانین پر عمل درآمد کرے تو پورا فریم ورک بنائے ۔عدالت نے لوکل گورنمنٹ سے منظور شدہ درخواست گزار ہاؤسنگ سکیموں کی درخواستیں ایل ڈی اے کو بھجواتے ہوئے جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں