تمباکو اوردوسرے نشہ کے استعمال ، قیمتوں میں اضافہ

تمباکو اوردوسرے نشہ کے استعمال ، قیمتوں میں اضافہ

لاہور(عاطف پرویز سے)دنیا بھر کی طرح کل پاکستان میں انسداد تمباکو دن منایا گیا ۔ حکومتی دعوؤں کے برعکس تمباکو اور منشیات کے استعمال میں اضافہ ہوا۔

 ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی رپورٹ کے مطابق تمباکو کے ساتھ ساتھ دوسرے نشہ کے استعمال اور قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔لاہور شہر میں منشیات کا استعمال اور اسکی سپلائی میں کمی نہ ہو سکی۔کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا اثر منشیات کی فروخت اور استعمال پر بھی ہوا ہے ۔ لاہور میں سافٹ اور ہارڈ منشیات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جو کوکین20000 کاایک یونٹ ملتا تھا ،وہ 22000 ہزار کا ہوگیا ہے ۔ہیروئن 500 سے 800 روپے کی ہوگئی ہے ۔ایل ایس ڈی پاکستانی گولی 2000 روپے ،امپورٹڈ گولی 3000 روپے تک پہنچ گئی ہے کرسٹل آئس 1300 روپے سے 2000 روپے کی ہوگئی ۔نشے کاانجکشن 100 روپے سے بڑھ کر 300 روپے کا ہوگیا ۔شراب دیسی 200 روپے 1000 روپے ،امپورٹڈ شراب 2500 روپے سے 4000 روپے ،افیون 300 روپے یونٹ،چرس 100 روپے سے 400 روپے ،گٹکا 80 سے 100 روپے کاہوگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں