تعلیم کیلئے کم بجٹ تحقیقی کام میں رکاوٹ :چیئرمین ایچ ای سی

 تعلیم کیلئے کم بجٹ تحقیقی کام میں رکاوٹ :چیئرمین ایچ ای سی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا ہے کہ تعلیم کے لیے کم بجٹ تحقیقی کام کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

وہ مقامی ہوٹل میں تعلیمی ورفاہی تنظیم عمل اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو ملنے والی زیادہ تر گرانٹس تنخواہوں کی مد میں جاتی ہیں اور تحقیقی کام کے لیے خاطر خواہ فنڈز دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انڈسٹری اور اکیڈمی لنکیج کے درمیان روابط کا فقدان ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے ، اس سلسلے میں نصاب کی تیاری اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ ایسا نصاب ہونا چاہیے جو انڈسٹری کی ضروریات سے ہم آہنگ ہو۔ ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے طلبا میں انٹرنپنیورشپ کے رجحان کو فروغ دینا ہوگا۔اپنے خطاب میں ڈاکٹرشاہد منیر نے کہا کہ ملک کو اس وقت ماحولیات، بڑھتی آبادی اور معیشت سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے جس کیلئے تعلیمی اداروں میں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کی پیداوار ضروری ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں