نیسپاک کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر نے عہدے کاچارج سنبھال لیا

نیسپاک کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر  نے عہدے کاچارج سنبھال لیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے نائب صدر زرغام اسحاق خان نے نیسپاک کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا ہے۔

جو 31 مئی 2023 سے نافذ العمل ہے ۔ یہ تقرری نیسپاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد کی گئی ہے ۔ زرغام اسحاق خان کمپنی کے معاملات کی نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے ۔زرغام اسحاق خان تعلیمی اور پیشہ ورانہ پس منظر کے ساتھ ایک انتہائی قابل انجینئر ہیں۔آپ نے بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ اورایم ایس سی آپٹکس اور الیومینیشن انجینئرنگ کی ڈگری یو ای ٹی لاہور سے حاصل کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں