714مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد

714مقامات سے  ڈینگی لاروا برآمد

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)شہر میں ڈینگی سرگرمیاں تیز، ٹیمیں متحرک، ہاٹ سپاٹس کی 100 فیصد چیکنگ مکمل ہے۔

 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ، تھرڈ پارٹی چیکنگ کا بھی حکم دیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 714 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا۔665 ان ڈور، 49 آؤٹ ڈور مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ گزشتہ سات دنوں میں تمام 30444 ہاٹ سپاٹس کی 100 فی صد چیکنگ کی گئی۔ رواں سال پانچ ماہ میں کل 56، رواں ہفتے ایک کنفرم ڈینگی مریض رپورٹ ہوا۔ شہر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں