بارشیں :ڈسپوزل سٹیشنز ، جینسنگ سیٹس فعال رکھنے کی ہدایت

بارشیں :ڈسپوزل سٹیشنز ، جینسنگ سیٹس فعال رکھنے کی ہدایت

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) لاہور نکاسی آب،بارش، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ہدایات جاری کر دیں۔

 تمام انتظامی ڈیپارٹمنٹس محکمہ موسمیات کے ساتھ رابطہ میں رہیں، تیاریاں مکمل رکھیں۔کمشنر کا کہنا ہے کہ تمام اے سیز اپنی تحصیلوں میں موجود رہیں۔ تیز بارش کی صورت میں انتظامات کی نگرانی کرینگے ۔واسا اور ایم سی ایل ڈی واٹرنگ مشینری کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہوں۔ڈسپوزل سٹیشنز،جینسنگ سیٹس مکمل طور پر فعال ہونے چاہئیں۔اے سیز ،واسا ڈائریکٹرز اور زونل افسران مکمل طور پر رابطہ میں رہیں۔تمام سورنگ پوائنٹس پر ہنگامی مراکز فعال اور مشینری موجود ہونی چاہئے۔ہنگامی صورتحال میں واسا،ایم سی ایل ،ایل ڈی اے کی ٹیمیں فوری ریسپانس دیں گی۔ تمام انڈرپاسز سے بارشی پانی کا نکاس فورا ًہونا چاہئے ۔ٹیمیں موجود رہیں۔شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسئی آب مشینری اور افرادی وسائل دستیاب رکھیں۔سڑک پر پانی جمع ہونے کی اطلاع واسا کنٹرول کو دی جائے ،فوری ردعمل دیا جائے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں