9مئی کے واقعات میں نوجوانوں کو گمراہ کیاگیا:گورنر

9مئی کے واقعات میں نوجوانوں کو گمراہ کیاگیا:گورنر

لاہور (سپیشل پرپورٹر، اپنے سٹاف رپورٹر سے، ایجوکیشن رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان مسلم لیگ(ن)سرگودھا ڈویژن کے صدر چودھری شاہنواز رانجھا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ خوشحال پاکستان کے لیے مضبوط معیشت بہت ضروری ہے ۔ 9مئی کو ہونے والے واقعات میں نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا ۔گورنر نے شاہنواز رانجھا کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی ورکرز کسی بھی سیاسی جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں۔دریں اثنا فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن (پنجاب چیپٹر) کے صدر اظہر نعیم نے پنجاب یونیورسٹی کے دیگر پروفیسرز کے ہمراہ چانسلر گورنر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کی جامعات کے انتظامی و مالیاتی نوعیت کے دیگر مسائل کے حل لئے چانسلر و گورنر پنجاب کو درخواست کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں