عجائب گھر :قدیم آلات موسیقی کی تعداد میں اضافہ

عجائب گھر :قدیم آلات موسیقی کی تعداد میں اضافہ

لاہور(سہیل احمد قیصر)لاہور عجائب گھر کے آرٹ گیلری میں رکھے گئے قدیم آلات موسیقی کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

نئے آلات ملک کے مختلف حصوں سے جمع کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج سازوں میں بہت جدت آچکی ہے ۔ کہتے ہیں کہ آوازوں کی خاص ترتیب اور پھر ان آوازوں میں جذبات کی شمولیت نے موسیقی کو جنم دیا ہوگا ۔ اُس کے بعد جیسے جیسے انسان موسیقی سے ہم آہنگ ہوتا گیا تو ویسے ویسے مختلف آلات موسیقی بھی وجود میں آتے گئے ۔اِنہیں میں سے بہت سے آلات لاہور عجائب گھر کی آرٹ گیلری میں بھی دیکھے جاسکتے ہیں جن کی تعداد اب مزید بڑھ گئی ہے ۔ ڈھول، ڈھولک، طبلہ، سارنگی، ہارمونیم، ستار اور بانسری جیسے آلات موسیقی ہی زیادہ استعمال ہوتے تھے ۔ اِس حوالے سے موسیقار نور زہرہ کاظم نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ نئے ساز اپنی افادیت کے لیے قدیم سازوں کے ہی مرہون منت ہیں۔ اُن کا کہنا تھاکہ وہ ساگر وینا بجاتی ہیں جو نیا ساز ہے لیکن اِس کی تاریخ سینکڑوں سال پرانی ہے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں