معاشی بہتری کیلئے انٹرپنیورشپ کافروغ ضروری:احمد حسان

معاشی بہتری کیلئے انٹرپنیورشپ کافروغ ضروری:احمد حسان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر، اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعظم کے مشیر خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کے اندر کاروبار کرنے کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام انٹرنپنیور شپ گالا 2023سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں خواجہ احمد حسان نے کہا کہ طلبا کی درست سمت میں رہنمائی کیلئے ایسی تقاریب کا انعقاد قابل ستائش ہے ۔ ملکی معیشت میں بہتری کیلئے انٹرپنیورشپ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔وی سی ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ جامعہ پنجاب پاکستان کی بہترین درسگاہ ہے جس نے ہمیشہ ہر شعبے میں قابل لوگ پیدا کئے ۔ انہوں نے طلبا کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ بھی کیا۔پروفیسر ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کے فیکلٹی ممبران طلبا کی تعلیم کے ساتھ مہارتوں میں بہتری کے لئے بھی رہنمائی کرتے ہیں۔ ایگریکلچرل سائنسز نے بہت جلدکیو ایس رینکنگ میں اپنا مقام حاصل کیا ہے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں