رواں سال تمام نئے پارکوں میں تعمیراتی کام ادھورے

رواں سال تمام نئے پارکوں میں تعمیراتی کام ادھورے

لاہور (شیخ زین العابدین) پی ایچ اے رواں مالی سال میں کوئی نیا پارک مکمل نہ کرسکی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پارکوں کی بحالی کے لئے 87 کروڑ دس لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا، پی ایچ اے مالی سال میں پارکوں کی مرمت اور بحالی پر منظور شدہ بجٹ خرچ نہ کرسکی، 8 کروڑ 40 لاکھ نیشنل ہسٹری میوزیم کے لیے مختص بھی خرچ نہ ہوسکے، جیلانی پارک ریس کورس میں زپ لائن تعمیر کرنے کا کام رواں سال نہ ہوسکا، پنجاب بجٹ 2022-23 میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کو صرف دو سکیمیں مل سکیں، پی ایچ اے کو ہارٹیکلچر کے لیے نیا ادارہ بنانے کا ٹاسک سونپا گیا، دو سالوں میں پی ایچ اے قائد اعظم انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹی کلچر اور لینڈ سکیپ تشکیل نہ دے سکا۔ ہارٹی کلچر انسٹی ٹیوٹ کے لیے مالی سال 2022-23 میں 20 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے ، مالی سال 2022-23 میں انسٹی ٹیوٹ کے لیے رکھے گئے فنڈز سرنڈر ہوگئے ، باغ جناح کا انفراسٹرکچر ڈویلپ کرنے کے لیے 2 کروڑ 32 لاکھ 50 ہزار روپے مختص کیے گئے، باغ جناح کی بحالی کے فنڈز بھی خرچ نہ کیے جاسکے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں