سکھ کمیونٹی کے وفدکا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

سکھ کمیونٹی کے وفدکا کنگ ایڈورڈ  میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکھ کمیونٹی کے وفدنے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد سکھ کمیونٹی کی جانب سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج اور پٹیالہ بلاک سے تاریخی محبت کا اعتراف اور اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔ نگراں وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے مہمانوں کا استقبال کیا۔سکھ کمیونٹی کی جانب سے سردار امیر سنگھ، سردار تربیداسنگھ، سردار کلیان سنگھ، گیانی دیا سنگھ، گیانی رنجیت سنگھ، مہندر پال سنگھ،سلونت کور، مہک دیپک، گیانی بلونت سنگھ، ڈاکٹر ممپال سنگھ اور دیگر موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں