چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی کا سیکرٹری سکول کوخط

چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی کا سیکرٹری سکول کوخط

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور کے نجی سکولوں میں سمر کیمپ لگیں گے یا نہیں ؟ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو خط لکھ دیا۔

 نجی سکولوں نے لاہور ایجوکیشن اتھارٹی سے اجازت مانگ لی ۔آل پاکستان سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ادیب کی جانب سے گرمی کی چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت مانگی تھی ۔اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر سے تحریری طور پر اجازت مانگی گئی تھی ۔ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ سیکرٹری سکول سے اجازت لیکر سمر کیمپوں کی اجازت دینگے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں