آم توڑنے سے منع کرنے پر ایم ایس کے بیٹے نے ڈرائیور پر پستول تان لی

آم توڑنے سے منع کرنے پر ایم ایس  کے بیٹے نے ڈرائیور پر پستول تان لی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جناح ہسپتال میں آم توڑنے پر جھگڑا۔ آم توڑنے سے منع کرنے پر ایم ایس کے بیٹے نے ڈرائیور پر پستول تان لی۔

جناح ہسپتال کے ڈرائیور محمد اقبال نے متعلقہ چوکی میں مقدمہ کے لئے درخواست دے دی۔محمد اقبال ڈرائیور نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈرائیور عبد الحق اور سپروائزر جناح ہسپتال وقاص وکی بھی موقع کے گواہ ہیں، ان کے سامنے میری کنپٹی پرپستول تان کر مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔دنیا نے جناح ہسپتال کی چوکی میں دی گئی درخواست حاصل کرلی۔ایم ایس سے مسلسل مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا مگر ایم ایس مؤقف دینے سے عاری رہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں