ہاؤسنگ منصوبہ،4ہزار اپارٹمنٹ پر کام بند،896بنانے کا فیصلہ

ہاؤسنگ منصوبہ،4ہزار اپارٹمنٹ پر کام بند،896بنانے کا فیصلہ

لاہور (شیخ زین العابدین) ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس ڈائریکٹوریٹ عملاً بند ہوگیا۔

 ایل ڈی اے نے بھی4ہزار کے بجائے 896 اپارٹمنٹ کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا،تیسری مرتبہ ریوائزڈ پی سی ون کی تیاری شروع کر دی گئی۔ تفصیل کے مطابق ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ ابھی تک مکمل نہ ہو سکا،موضع ہلوکی میں 4 ہزار اپارٹمنٹ کی تعمیر کا منصوبہ ختم کر دیا گیا، اب صرف 896 اپارٹمنٹ تعمیر کئے جائیں گے ۔ نظرثانی پی سی ون آئندہ گورننگ باڈی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔قرعہ اندازی میں شامل 896 افراد نے اپارٹمنٹس لینے کیلئے بینکوں میں پیسے جمع کرائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے نیفڈا (نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کی جانب سے ایل ڈی اے کو ملنے والی سبسڈی کی رقم منتقل نہیں ہوسکی، یہی وجہ ہے کہ اڑھائی برس میں صرف11فیصد کام ہو سکا ۔ ایل ڈی اے نے اپارٹمنٹس کے حقداروں سے 40 کروڑ 32 لاکھ روپے وصول کر لئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں