خالص دودھ کی فراہمی کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف ملک کاقیام

خالص دودھ کی فراہمی کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف ملک کاقیام

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے دودھ کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔۔۔

 پنجاب بھر میں خالص اور صحت بخش دودھ کی فراہمی ممکن بنانے دودھ مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف ملک کا قیام کر دیا ،ڈی جی کا کہنا ہے کہ خالص دودھ کا حصول وقت کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے ۔ ’’ڈائریکٹوریٹ آف ملک ‘‘ کا مقصد خالص دودھ کی فراہمی کا جدید نظام متعارف کرانا ہے ۔صوبہ بھر میں دودھ کے معیار کو روزانہ کی بنیاد پر ڈیری سیفٹی ٹیمیں چیک کرتی ہیں۔یکم جنوری2017 سے اب تک فوڈ اتھارٹی نے 28کروڑ، 29لاکھ سے زائد دودھ کی چیکنگ کی۔چیکنگ کے دوران 72لاکھ42ہزار562لٹر ملاوٹی اور ناقص دودھ تلف کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں