برسات میں نئے تہہ خانوں کی کھدائی رکوا نے کی ہدایت

برسات میں نئے تہہ خانوں  کی کھدائی رکوا نے کی ہدایت

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)نگران وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے برسات میں شہریوں کے جان و املاک کے تحفظ کیلئے چیف میونسپل افسران کو ضروری ہدایات کر دیں۔

انہوں نے کہا برسات میں تہہ خانوں کی کھدائی راہگیروں اور ملحقہ عمارتوں کے مکینوں کے لئے جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتی ہے ۔ حادثات سے بچنے کیلئے برسات کے دوران نئے تہہ خانوں کی کھدائی رکوا دی جائے ۔ زیر تعمیر کثیر المنزلہ عمارتوں کے گرد حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کے دوران تعمیراتی قواعد پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔میونسپل حدود میں خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کے مالکان کو مرمت کرانے کی ہدایت کی جائے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں