انتشار کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں:گورنر

 انتشار کی سیاست ملک  کے مفاد میں نہیں:گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں سینیٹر چودھری جعفر اقبال نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ناممکن ہے، انتشار کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی اتحاد و یکجہتی میں ہے، سب کو ملکر ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرنا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں