عالمی بینک کی تمام منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی

عالمی بینک کی تمام منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمدسے ورلڈ بینک کے مشن کی ملاقات ہوئی ،2ہزار دیہات میں سیوریج۔۔۔

واٹر سپلائی کے منصوبوں اور واٹر ٹیرف لگانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ،200دیہات میں بطور پائلٹ پراجیکٹ سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبے ایوارڈ کیے جا رہے ہیں۔سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کی مقررہ ڈیڈ لائن سے 4مہینے پہلے انجینئرنگ ورک شروع کیا جا رہا ہے ۔سولہ تحصیلوں میں واٹر ٹیرف لگانے کی تجویز وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے ۔بورڈ کی جانب سے کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری ہو چکی ہے ۔پی آر ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے پی ڈی ڈبلیو پی میں ترمیمی پی سی ون پیش کریں گے ۔عالمی بینک کے وفد نے سیکرٹری بلدیات کو تمام منصوبہ جات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ دریں اثنا کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ورلڈ بینک کے وفدنے گزشتہ روز ایل ڈی اے آفس میں ملاقات کی۔علاوہ ازیںکمشنر  کی زیر صدارت گرین بلڈنگ پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور میں گرین بلڈنگ کے فروغ کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون سے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں