باصلاحیت طلبا و طالبات کیلئے لیپ ٹاپ سکیم فیز تھری کا اعلان

 باصلاحیت طلبا و طالبات کیلئے  لیپ ٹاپ سکیم فیز تھری کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے باصلاحیت طلبا و طالبات کیلئے لیپ ٹاپ سکیم فیز تھری کا اعلان کیا ہے۔

اس سکیم کے تحت ایچ ای سی کی منظور شدہ سرکاری جامعات اور دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو جدید اور اعلیٰ معیار کے کمپیوٹرز فراہم کیے جائیں گے ۔ اہلیت اور قابلیت کے معیار پر پورا اترنے والے ایک لاکھ طلبہ میں ایک آن لائن شفاف کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے یہ کمپیوٹرز تقسیم کیے جائیں گے ۔ لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہش مند طلبا اپنی درخواستیں 20 جون 2023 تک آن لائن پورٹل ( www.pmyp.gov.pk)  پر جمع کرا سکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں