شوکت خانم ہسپتال ، انسداد تمباکو نوشی بارے ڈیجیٹل سیشن

شوکت خانم ہسپتال ، انسداد تمباکو نوشی بارے ڈیجیٹل سیشن

لاہور(سٹاف رپورٹر)انسدادِ تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹرلاہورمیں لائیو ڈیجیٹل سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹرفیصل سلطان، کنسلٹنٹ پلمونری میڈیسن ڈاکٹرعدنان امیر ، کنسلٹنٹ میڈیکل اونکالوجسٹ ڈاکٹرعبدللہ جاوید بخاری اور ماہر نفسیات نوشین قریشی نے تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے حوالے سے گفتگو کی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا اگرچہ پاکستان میں انسداد تمباکو نوشی کے حوالے سے واضح قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد ایک مسئلہ ہے جسے آگاہی کے اقدامات سے حل کیا جا سکتاہے ،عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال تمباکو نوشی سے تقریباً0 8لاکھ افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ شرکا نے کہا تمباکو نوشی دل کی مختلف بیماریوں ، دل کے دورے، پھیپھڑو ں کی بیماریوں ، ذیابیطس اور شریانوں کے سکڑنے کا باعث بن سکتی ہے۔نوشین حیات نے تمباکو نوشی ترک کرنے کے پانچ طریقوں پر بات کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں