عید قربان، مویشی منڈیاں 13 سے کم کر کے 10 کر دی گئیں

عید قربان، مویشی منڈیاں 13 سے کم کر کے 10 کر دی گئیں

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )عید الاضحی کی مناسبت سے لاہور میں مویشی منڈیوں کی تعداد 13 سے کم کر کے 10 کر دی گئی ۔

شامیانے ، جنریٹر، صاف پانی، عارضی بیت الخلا کے بدلے ٹیکس وصولی کی جائے گی جو چھوٹے جانور پر 500 اور بڑے پر ہزار روپے لگایا جائیگا۔بیوپاری منڈیوں میں فی کس جانور کا ٹیکس ادا کریں گے ۔لکھوڈیر، کاہنہ کاچھا، رائیونڈ روڈ ایل ڈی اے ایونیو 1، پائن ایونیو ، برکی روڈ، سگیاں روڈ ،عثمان غنی روڈ سگیاں ، مناواں، این ایف سی سوسائٹی اور سندر روڈ پر عارضی مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن نے مقامی لوگوں کو قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ان جگہوں کا تعین کیا ہے ۔کمشنرکی ہدایت پر چیف آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا ،عارضی کمرشل مویشی منڈیوں کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کے سپرد کر دی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں