محکمہ خوراک گندم خریداری اہداف مکمل نہ کرسکا

محکمہ خوراک گندم خریداری اہداف مکمل نہ کرسکا

لاہور (عمران اکبر)محکمہ خوراک پنجاب نے صوبہ بھر کے گندم خریداری اہداف کا عمل تاحال مکمل نہ ہو سکا ، 45لاکھ میٹرک ٹن گندم اہداف 2ماہ چار روز گزرنے کے باوجود پورے نہ سکے ،38لاکھ 50ہزار 912میٹرک ٹن گندم خریداری کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق 23مئی سے دو جون تک صرف 3لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جا سکی ،اوپن مارکیٹ میں گندم کی خریداری سے ہدف مشکل ہو گیا ۔2022میں گندم خریداری ہدف 30مئی کو مکمل کر لیا گیا ،2023میں گندم خریداری ہدف دو جون تک بھی مکمل نہ کیا جا سکا ،6لاکھ 28ہزار میٹرک ٹن گندم ہدف کے لئے مزید ٹارگٹ چاہئے ، لاہور ڈویژن میں 3لاکھ 83ہزار میٹرک ٹن میں سے اب تک 3لاکھ 40ہزار 366میٹرک ٹن گندم خریداری کر لی گئی ،بہاولپور ڈویژن میں 9لاکھ 53ہزار میٹرک ٹن میں سے اب تک 8لاکھ 44ہزار604 میٹرک ٹن گندم خریداری کر لی گئی۔سیکرٹری خوراک پنجاب زمان وٹو کا کہنا ہے کہ 45لاکھ میٹرک گندم خریداری اہداف مکمل کرنے ہیں۔38لاکھ 50ہزار912 میٹرک ٹن گندم اہداف مکمل کر لئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں