کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے ریسورس جنریشن کا اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر فنانس نے تمام شعبہ جات کے ریونیو ٹارگٹ کے اہداف پر بریفنگ دی۔
کمشنر نے کہا رواں مالی سال کے اختتام سے قبل تمام شعبے اہداف ہر صورت مکمل کریں۔جون کے مہینے میں ٹارگٹ کے حصول کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔ کمشنر نے کمرشلائزیش فیس کے نادہندگان کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چیف انجینئر اسرار سعید ، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ شاہمیر اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔