سرکاری افسروں پر تشدد،ملزم 10 جون کو طلب

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دہشت گردی عدالت میں محکمہ انہار ،روڈا اور ضلعی انتظامیہ کے افسروں پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی ۔
عدالت نے مقدمہ میں ملوث ملزموں کو آئندہ سماعت 10 جون کو طلب کر لیا ۔پولیس نے سابق ایم پی اے شعیب صدیقی کو مقدمہ میں بے گناہ قرار دیا تھا ۔ عدالت نے پولیس رپورٹ سے اتفاق نہ کرتے ہوئے کیس کا چالان طلب کر رکھا ہے ۔