پنجاب پولیس ، افسروںکی ہاؤسنگ سوسائٹی رکنیت سازی کاآغاز

پنجاب پولیس ، افسروںکی ہاؤسنگ  سوسائٹی رکنیت سازی کاآغاز

لاہور ( کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس بھی اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائے گی۔پنجاب پولیس کے افسران کے لیے ہاؤ سنگ سوسائٹی بنانے کے لیے ممبر شپ کا آغاز کر دیا گیا۔

 گریڈ 22سے گریڈ 20کے افسران کی ممبر شپ فیس 20ہزار روپے ، گریڈ 19سے گریڈ17کے افسران کی ممبر شپ فیس 10ہزار،پرانشل کیڈر کے ڈی ایس پی سے ایس پی ممبر شپ فیس 10ہزار روپے ، انسپکٹر سے اے ایس آئی کی ممبر شپ فیس 8ہزار اور ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کی ممبر شپ فیس 5ہزار مقرر کی گئی ۔ منسٹریل کیڈر کے گریڈ 18سے گریڈ 10ہزار،گریڈ16سے گریڈ 10کی 8ہزار جبکہ گریڈ 1سے 9تک 5ہزار ممبر شپ فیس مقرر کی گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں