جامعہ اشرفیہ میں حج تربیتی پروگرام کل ہوگا

لاہور(نمائندہ دنیا) جامعہ اشرفیہ لاہور میں حج تربیتی پروگرام کل 4 جون بروزاتوار صبح 10 سے سہ پہر چار بجے تک منعقد ہوگا ۔
پروگرام سے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا سمیت دیگر علما اور مفتی حضرات خطاب کریں گے ۔