سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب
لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دھشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت 9 جون تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے 4ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر وکلا کے دلائل طلب کر لئے ۔
سب انسپکٹر نذیر احمد ، ہیڈ کانسٹیبل رفیق ، کانسٹیبل داؤد، محمد اقبال اورعامر حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے ۔