200مقامات پر ون وے روکنے کیلئے وارڈنز تعینات

 200مقامات پر ون وے  روکنے کیلئے وارڈنز تعینات

لاہور ( کرائم رپورٹر)ون وے کی دوبارہ خلاف ورزی پر مقدمات درج کرانے کا بھی عندیا دے دیا گیا۔

سی ٹی او لاہور کے حکم پر شہر بھر میں 200 سے زائد مقامات پر ون وے روکنے کیلئے وارڈنز تعینات کئے گئے ،رواں سال ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 47ہزار 674 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی، رانگ پارکنگ پر 88 ہزار 442 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ، بغیرلائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے پر1 لاکھ 31 ہزار 824 جبکہ اپلائیڈ فار اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 2 لاکھ 26 ہزار وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں