اسلامی جمعیت کا عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے مظاہرہ

اسلامی جمعیت کا عافیہ صدیقی  کی رہائی کیلئے مظاہرہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر )اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ، مظاہرے میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے متعلق جملے لکھے ہوئے تھے ، طلبہ کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فوری رہا کرائے ، ناظم لاہور ڈاکٹر معاذ سعید نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن میں نہیں بلکہ اسلام آباد میں ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں