لیسکو گاڑیوں،کرینوں کی مرمت نہ ہونے سے حادثات

 لیسکو گاڑیوں،کرینوں کی مرمت نہ ہونے سے حادثات

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو گاڑیوں،کرینوں کی مرمت نہ ہونے سے حادثات ہونے لگے ،فیلڈ میں استعمال ہونے والی بکٹ کرینیں،ڈالے ، ٹرک اور دیگر گاڑیوں کی مرمت کا کوئی طریقہ کار ہی وضع نہ کیا جاسکا۔

کروڑوں روپے کی گاڑیاں مرمت کے انتظار میں کباڑ بننے لگیں، بکٹ کرینوں کی بروقت مرمت نہ ہونے سے حادثات میں اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق سب ڈویژن کا عملہ اور ڈرائیور اپنے طور پر گاڑیوں کی مرمت کراتا ہے ،متعدد سب ڈویژنز میں ڈرائیو رمبینہ طورپر دفاتر میں کھڑی خراب گاڑیوں کا پٹرول لے رہے ہیں۔گزشتہ روز جی او آر سب ڈویژن کے دو لیسکو ملازم کرین کا پائپ پھٹنے سے زخمی ہوئے ،ایک لائن میں حسن رضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں