ریڑھی بانوں کی رجسٹریشن ، لائسنس جاری کرنے کی ہدایت

ریڑھی بانوں کی رجسٹریشن ، لائسنس جاری کرنے کی ہدایت

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے ) نگران وزیر بلدیات ابراہم مراد نے کہا ہے کہ ریڑھی بانوں کوقانونی تحفظ دینے کے لئے ان کی رجسٹریشن کی جائے اورانہیں کاروبار کرنے کا لائسنس جاری کرنے کے لئے ضروری قانون سازی کی جائے ۔

مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کے تعاون سے ریہڑی بانوں کو بلا معاوضہ جدید ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کے لئے پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا جائے ۔ لاہور میں ریڑھیوں کی تعداد کا تعین کرنے کے لئے خصوصی سروے کیا جائے اور ان کے لئے سپیشل زون بنا نے کی خاطر موزوں مقامات کی نشاندہی کی جائے ۔ رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ لگانے سے ریڑھی بانوں کی عزت افزائی اور ان میں احساس تحفظ پیدا ہوگا۔ مالکان کو مختلف سرکاری اہلکاروں کی بھتہ خوری اور بلیک میلنگ سے نجات ملے گی۔ وزیر اعلیٰ آفس کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی سربراہ ڈاکٹر نویرا اور حمزہ طارق نے نگران وزیر بلدیات سے ملاقات کی اور انہیں اس سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کیں -ریڑھی بانوں کو بھتے کی بجائے سالانہ معمولی سرکاری فیس ادا کرنے سے سرکاری خزانے کو بھی فائدہ ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں