’’ذمہ دارانہ رپورٹنگ برائے پر امن اور جامع انتخابات ‘‘ پر میڈیاورکشاپ

لاہور (نامہ نگار خصو صی)الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام لاہورکے مقامی ہوٹل میں ’’ذمہ دارانہ رپورٹنگ برائے پر امن اور جامع انتخابات ‘‘کے عنوان کے تحت دو روزہ میڈیا ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی ۔
سینئر صحافی سلمان غنی نے صحافتی تربیتی ورکشاپ کو خوش آ ئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے ، صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل کاکہنا تھا کہ میڈیا کی ا نتخابی عوامل ، قوانین اور ضابطوں سے آگاہی منصفانہ ، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو ممکن بنا سکتی ہے ۔