عقیدہ ختم نبوت شریعت محمدیؐ کی بنیاد ہے :علما کرام

عقیدہ ختم نبوت شریعت محمدیؐ کی بنیاد ہے :علما کرام

لاہور (نمائندہ دنیا) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدیؐ کی اساس اوربنیاد ہے۔

 قادیانی ختم نبوت کے انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج اور عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت قوانین کے خلاف اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، امت مسلمہ نے ہردور میں جھوٹے مدعیان نبوت کابھرپور اندازمیں تعاقب کیا ہے ۔ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔اسلام ایک عالمی اور بین الاقوامی مذہب ہے ، جس کی تعلیمات ابدی اور سرمدی ہیں، امت مسلمہ اپنی ساخت اور اپنے کردار و عمل سے ایک عالمی برادری کی حیثیت رکھتی ہے ۔ عقیدئہ ختم نبوت نے امت مسلمہ کو وحدت کی لڑی میں پرودیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں